موٹروے پولیس افسران کی ایمانداری، زیورات سے بھرا گمشدہ پرس مالک کو لوٹا دیا

196

خانیوال: موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، رقم اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خانیوال سے لاہور جانے والے فیملی قیمتی پرس کو جڑانوالہ ریسٹ ایریا میں بھول گئی تھی۔

واجد نامی شہری نے پٹرولنگ افسران عثمان اور آفتاب اقبال کو پرس گمشدگی کی اطلاع دی۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کے پرس میں 43,910 روپے، زیورات اور قیمتی اشیا موجود تھیں۔

ڈی ایس پی حسنات شاہ اور پٹرولنگ افسران نے ریسٹ ایریا سے رقم اور زیورات سے بھرے پرس کو تلاش کرکے اسے مالکان کے حوالے کر دیا۔

قیمتی پرس ملنے پر شہری نے موٹر وے پولیس کی ایمانداری کو قابل فخر قرار دیا جبکہ سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.