اینڈرائڈ 12 کا فائنل ورژن 4 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا

177

لاہور: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا تیار کردہ سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم بن چکا ہے اورشائقین بے صبری سے اس کے نئے ورژن کے انتظار میں ہیں جن کیلئے خوشخبری ہے کہ ’اینڈرائڈ 12‘ کا فائنل ورژن اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لانچ کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ 
گوگل نے گزشتہ ہفتے اینڈرائڈ 12 کا پانچواں اور آخری بیٹا ورژن ریلیز کیا تھا اور سب کو ہی معلوم ہے کہ جلد ہی اس کا فائنل ورژن پوری دنیا میں صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا لیکن کمپنی نے اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم اب سمارٹ فونز کیلئے تھرڈ پارٹی ڈویلپمنٹ سمیت دیگر دلچسپ سہولیات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کی جانب سے ایک دستاویز شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینڈرائڈ 12 کا فائنل ورژن 4 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ 

دستاویز کے مطابق گوگل 4 اکتوبر کو اینڈرائڈ 12 کے فائنل ورژن کا سورس کوڈ ’اینڈرائڈ اوپن سورس پراجیکٹ گیرٹ‘ پر پبلش کرے گی اور اس کیساتھ ہی کمپنی کی سمارٹ فون لائن اپ ’پکسل‘ کیلئے بھی اس کی اپ ڈیٹ پیش کر دی جائے گی جسے صارفین ڈاﺅن لوڈ کر کے انسٹال کر سکیں گے جبکہ دیگر کمپنیوں کے سمارٹ فونز کے حامل صارفین کو اپنی اپنی کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹ کی تاریخوں کے اعلان کا انتظار کرنا ہو گا۔ 

تبصرے بند ہیں.