لاہور اور راولپنڈی میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

165

لاہور : لاہور اور راولپنڈی میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 10 وارڈز کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ چھ سیٹیں لیکر پہلے ،پی ٹی آئی 3 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے نام رہی ،والٹن کنٹونمنٹ کی 10 میں سے 8 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، ایک سیٹ پر کانٹے کا مقابلہ ہے ،ایک پر الیکشن ملتوی ہوگیا تھا۔

ملتان کے دس وارڈز میں سے 9 آزادامیدواروں نے فتح حاصل کر لی۔ایک نشست پر مسلم لیگ ن کے حصہ آئی ۔گوجرانوالا کے دس وارڈز میں سے چھ میں پی ٹی آئی ،،،دو میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔جہلم کے2وارڈز میں پی ٹی آئی کو کامیابی ملی ۔

بہاورلپور کے5وارڈز میں سے تین نشستیں ن لیگ اور دو تحریک انصاف کے حصے میں آئیں ۔ سیالکوٹ کے پانچ وارڈز میں مسلم لیگ ن کو تین جبکہ پی ٹی آئی کو دو نشستیں ملیں ۔ سرگودھاکے 10 وارڈز میں 5 آزاد امیدوار فاتح رہے ۔ تحریک انصاف 3 جبکہ مسلم لیگ ن 2 نشستیں حاصل کرسکی ۔ اوکاڑہ کے4وارڈز میں تین آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ ایک نشست پی ٹی آئی کو ملی ۔رسالپورکے تینوں وارڈز میں پی ٹی آئی کے امیدوار جیت گئے

تبصرے بند ہیں.