متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی

127

کراچی: شہرقائد میں قائم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے مسافروں کے لیے ‘ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ’ کی فیسوں میں کمی کردی گئی۔

 

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔ مذکورہ ٹیسٹ کی فیس اب صرف 5 ہزار روپے ہو گی۔ تمام ایئرلائنوں کے ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے چارجز 5 ہزار روپے مختص کر دیے گئے۔

 

متحدہ عرب امارات جانے والے تمام مسافر 5 ہزار روپے میں اپنا ٹیسٹ کرواسکیں گے۔ ایئرپورٹ پر موجود تمام لیبارٹریوں کو اس ضمن میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور، فیصل آباد ملتان لاہور ائیرپورٹ پر بھی رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے جس سے مسافر بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اب ایسے تمام مسافروں کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت دیدی گئی ہے جنہوں نے سائنو فارم ویکسین بھی لگوائی ہو گی ،دستاویزات کے مطابق یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ پر سائنوفارم کو پہلےنمبر پر رکھا گیا ہے، یو اے ای میں داخلے سے قبل مسافروں کو ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات دینا ہوں گی،مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ ویکسین کی تفصیل بھی دیناہوگی۔

یو اے ای حکومت کے مطابق سائنوفارم،فائزر،اسپوتنک اور ایسٹرازینیکاویکسین لگوانے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین لگوانے والوں کو بھی اجازت دی گئی ہے،یو اے ای جانے والے مسافروں کو اپنی تفصیلات میں کورونا ویکسینیشن کی پہلی اور دوسری ڈوز کی تفصیل دینا ہوگی،ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرکیو آرکوڈ نہ ہونے پر دفتر خارجہ سے تصدیقی مہرلگوانا ہوگی۔

 

تبصرے بند ہیں.