پولیس نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کا پتہ لگا لیا

132

راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کے ملزمان کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں پشاورکا ایک ڈکیت گروہ ملوث ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آئی جی سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ نصیر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشتگردی، قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 

علاوہ ازیں اے آئی جی سجاد افضل آفریدی نے کہا ہے کہ  ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے لیکن  وہ گاڑی میں سوار چار ملزمان کو پہچان سکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز فتح جنگ انٹرچینج پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں بھائی جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ اے آئی جی سجاد افضل آفریدی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

 

تبصرے بند ہیں.