ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خود سے متعلق انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا

177

اسلام آباد: معروف ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خود سے متعلق انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متعلق 9 ستمبر کے بعد جعلی خبریں پھیلنا شروع ہوئیں اور ان کی پرانی یا ایڈٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے انکی صحت اور زندگی سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں۔

خود سے متعلق افواہیں پھیلنے کے بعد 11 ستمبر کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میڈیا کو جاری کردہ ویڈیو میں واضح کیا کہ وہ روبہ صحت ہیں۔

محسن پاکستان نے بتایا کہ انہیں بھی ان سے متعلق پھیلنے والی غلط خبروں کے بعد فون کالز آئیں، جن سے وہ پریشان ہوگئے۔ بالکل ٹھیک ہوں اور خدا پر یقین ہےکہ وہ مزید کئی سال تک انہیں زندگی دیں گے، تاکہ وہ اپنے دشمنوں کومزید جلا سکیں۔

انہوں نے اپنے انتقال سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔ قوم کو پیغام ہے غلط خبروں پر یقین نہ کریں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کیوں لوگ ڈاکٹر اے کیو خان کے انتقال کی جعلی خبریں شیئر کر رہے ہیں۔

ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے پرسنل سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے. اُن کے مطابق ڈاکٹر صاحب ٹھیک ہیں. بہتر محسوس کر رہے ہیں. دعاؤں کی درخواست ہے. ڈاکٹر صاحب بیمار ضرور ہیں لیکن انتقال کی خبریں فی الحال درست نہیں.

تبصرے بند ہیں.