کرکٹر عظیم رفیق کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے پر یارکشائر کلب نے معذرت کرلی

39

لندن : پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق نے گزشتہ سال الزام عائد کیا تھا کہ کاؤنٹی کے ساتھ وابستگی کے پہلے سال میں انھیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ خودکشی کا بھی سوچتے رہے، یارکشائر نے اس معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

اب یارکشائر کی طرف سے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ کرکٹر کو نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کوچز نے ان کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کئے جس سے ان کی تضحیک ہوئی ۔

بیان میں کاؤنٹی کی طرف سے کہا گیا کہ  کاؤنٹی معذرت خواہ ہے اور افسوس ہے کہ چند لوگوں کی وجہ سے کلب کی ساکھ خراب ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.