افغان کرکٹر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑ دی

59

کابل: افغان کرکٹر راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کپتانی نہیں کریں گے۔

راشد خان نے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے۔

راشد خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں میری مشاورت شامل نہیں تھی بطور کپتان ٹیم کی شمولیت کیلئے میری رائے ضروری تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور افغانستان کیلئے کھیلنا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.