بلاول صاحب! آپ کو اقتدار میں حصہ ملنے کی باتیں لالی پاپ ہیں: سعد رفیق

137

 

لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ‏بلاول صاحب ! اس حد تک نہ جائیں ۔واپس لوٹنا پڑا تومشکل ہوگی۔ اگلے اقتدار میں حصہ ملنے کی باتیں لالی پاپ ہیں۔

 

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ سہولت کاری پربات ہوئی تو دور تک جائیگی۔توڑنے کی نہیں جوڑنے کی بات کریں ۔اپوزیشن کا لانگ ٹرم اتحادہی نجات کا راستہ ہے۔ آپ کا مقابلہ ہم سے نہیں  ہے۔ ماضی کی غلطی نہ دہرائیں۔

 

واضح رہے کہ آج رحیم یار خان میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم خصوصاً مسلم لیگ ن پر شدید تنقید کی  اور کہا کہ اب دوغلی پالیسی نہیں چلے گی۔

 

انہوں نے  کہاآپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں حکومت کے سہولت کار ہیں۔ووٹ کو عزت دو کی بات ہو، استعمال کا وقت آئے تو بھاگ جائیں ،ایسا نہیں چلے گا۔ ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا آپ  پیچھے ہٹ گئے،یہ کٹھ پتلی  ہے، آپ ہمت کرو یہ گر جائے گا۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ایک طرف نالائق اور نااہل حکومت کو للکارنا ہے ۔ وہیں اپنے دوستوں کو بھی مجبور کرنا ہے۔مسلط کردہ کھلاڑی نے ملک کا حشر نشر کردیا ۔سلیکٹڈ نے بڑے بڑے وعدے کیے،پورا ایک بھی نہیں کیا ۔ظالم حکمران  نے عوام پر بہت ظلم کیا ،اتنی مہنگائی اور بےروزگاری کبھی نہیں دیکھی۔

 

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کو منتخب کراکر حکومت کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا اور لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لیکن آپ اس وقت بھی پیچھے ہٹے، پہلے ہم نے آپ کو بیٹھ کر سمجھایا، اب ہم آپ کو مجبور کریں گے کہ آپ اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عثمان بزدار اور عمران خان کو گھر بھیجیں۔

تبصرے بند ہیں.