بلاول اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مل گئے،جو پیشکش انہیں ہوئی وہ ہمیں بھی کی گئی : فضل الرحمن

139

 

ایبٹ آباد : اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ معیشت زبوں حالی کا شکار ہے جمہوریت یرغمال ہے۔ پاکستان پر زیادہ تر حکومت آمروں نے کی ہے۔

 

ایبٹ آباد میں  ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاں قومی آگے بڑھتی ہیں وہاں ہم پسپائی اختیار کر رہے ہیں جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی تک حاصل نہیں ہوا۔ ہمارے اکابرین نے پارلیمانی سیاست کے ذریعے آئین بنایا۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو اپنی صفوں میں میر جعفر،میر صادق ہونے کی وجہ سے  نقصان پہنچا۔ بلاول  حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے جو پیشکش بلاول کو ہوئی  وہ ہمیں بھی ہوئی لیکن ہم نے قبول نہیں کی،استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیے میں  موجود تھا،پیپلزپارٹی بات مانتی تو آج الیکشن بھی ہو چکے ہوتے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین کی کامیابیوں کو ناکامی میں بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ہمارے حکمرانوں کی ڈیوٹی مغربی تہذیب کو ملک میں لانا ہے۔

 

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا  کہ موجودہ حکومت معیشت کا تخمینہ صفر سے بھی نیچے لے گئی ہے۔ بھوک پیاس کے علاوہ عام آدمی کو آج کچھ بھی نہیں مل رہا ۔ ملکی پیداوار میں کمی آگئی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں 100 فیصد قرض کا پیسہ ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.