مشہور انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنا وزن کم کر لیا

188

ممبئی: انڈیا کے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے حیران کن طور پر اپنا وزن کم کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پہلے ان کا وزن 91 کلو گرام تھا لیکن کھانے پینے میں احتیاط سے وہ صرف 76 کلوگرام وزنی ہیں۔

انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کیلئے انہوں نے ”انٹرمٹنٹ فاسٹنگ” کا طریقہ کار اپنایا۔ وزن کم ہونے سے میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں اور پہلے کی طرح مجھے سانس پھولنے کی بھی پرابلم نہیں ہے۔

بھارتی سنگھ نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں شوگر اور دمہ کی مریضہ ہوں لیکن وزن کم کرکے میں نے ان دونوں بیماریوں پر بھی قابو پا لیا ہے۔

انہوں نے وزن کم کرنے کیلئے اپنائے گئے طریقے سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں شام 7 بجے کے بعد دوسرے دن 12 بجے تک کچھ کھاتی پیتی نہیں ہوں، اس کو ”انٹرمٹنٹ فاسٹنگ” کہتے ہیں جس سے مجھے بہ فائدہ حاصل ہوا ہے۔

خیال رہے کہ صحتمند رہنے کیلئے بہتر طرز زندگی اور کم وزن بہے ضروری تصور کیا جاتا ہے لیکن دیکھا گیا ہے کہ لوگ وزن کم کرنے کے چکر میں ایسے طریقہ کار اختیار کرنا شروع کر دیتے ہیں جس سے فائدہ ہونے کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے۔

ایسے میں انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ نے جو طریقہ کار اپنایا اسے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ اس کو ”انٹرمٹنٹ فاسٹنگ” کا نام دیا جاتا ہے۔ اس میں وقفے وقفے سے کھانے کی عادت اپنانا پڑتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی جانز ہاپکنز میڈیسن نے ”انٹرمٹنٹ فاسٹنگ” کے طریقہ کے بارے میں اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ دیگر ڈائٹ پلانز میں طے کیا جاتا ہے کہ کیا نہیں کھانا اور کیا کھانا ہے لیکن ”انٹرمٹنٹ فاسٹنگ” سب سے مختلف ہے، اس میں وقت طے کیا جاتا ہے کہ کب کھانا ہے۔

تبصرے بند ہیں.