پی آئی اے کی طرف سے 51 بحال ملازمین سے رقم واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا

168

کراچی : پی آئی اے اور دیگر اداروں کے برطرف ملازمین کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، پی آئی ‏اے ایکٹ کے تحت بحال51 ملازمین سےرقم واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ملازمین کو ایکٹ کے تحت کروڑوں کی ادائیگی کی گئی تھی تاہم اب پی آئی اے ‏انتظامیہ نے51 ملازمین کو رقم واپس کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 51 ملازمین کومجموعی طور8کروڑ روپےتک ادائیگی کی گئی ہے اور ملازمین کو رقم کی ‏واپسی کے خطوط جاری کر دیئےگئے ہیں۔

تمام رقم دو قسطوں میں واپس پی آئی اے اکاؤنٹ میں جمع کرانےکا حکم دیا گیا ہے۔ پہلی قسط ‏‏30ستمبر،دوسری 31 اکتوبرتک جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے میں 114 ملازمین ایکٹ سےپہلےبحال ہوئےتھے جس میں سے 63 ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں، 51 ‏ملازمین نے پارلیمنٹ ایکٹ 2010 کا فائدہ اٹھا کر رقم لی تھی۔

پی آئی اے میں ایکٹ 2010کےتحت کوئی بحال نہیں ہوا صرف ادا کی گئی رقم واپس لی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.