پاکستان اور اسلام مخالف مہم چلانے والا فرانس خود ہی دہشتگرد جماعت کی سرپرستی میں ملوث نکلا ،فرانس کی سیمنٹ بنانے والی کمپنی دہشتگرد تنظیم داعش کو فنڈنگ کر تی رہی اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی ,داعش کو ختم کرنے کیلئے اربوں ڈالرز خرچ کرنے والا امریکہ اپنے اتحاد ی ملک فرانس کی اس گھناؤنی حرکت سے بھی بے خبر رہا ۔
فرانسیسی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سیمنٹ بنانے والی کمپنی ‘لا -فارج ‘ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو فنڈنگ کرتی رہی ہے اور شام میں انسانیت کےخلاف جرائم میں بھی ملوث ہے ۔
فرانسیسی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اپیل کورٹ کے ایک فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ‘لا-فارج ‘ کو شام میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے ۔
فرانسیسی سیمنٹ کمپنی لافارج نے شام میں اپنا کام جاری رکھنے کے لیے داعش کو 1 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز دیے ۔ ترک نیوز ایجنسی ‘اینادولو ‘کی جانب سے حاصل کردہ خفیہ دستاویزات کے مطابق، فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسی کو بھی اس بات کا بخوبی علم تھا ۔
تبصرے بند ہیں.