آن لائن کاروبار کی سب سے بڑی مارکیٹ کون سی ہے ؟

174

ریاض :سعودی عرب آن لائن کاروبار کی بڑی مارکیٹ بن گیا

ریاض ایوان تجارت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے  کہ سعودی عرب دنیا بھر میں آن لائن کاروبار کی بڑی مارکیٹ بن گیا ہے، اس کا آغاز سال2019 میں ہوا تھا،2020 کے دوران آن لائن کاروبار کا حجم 5.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

ریاض ایوان تجارت کا کہنا ہے کہ مملکت میں آن لائن کاروبار کی شروعات2001 میں ہوئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں آن لائن کاروبار کا قومی پیداوار میں حصہ گزشتہ برس 10482 ملین ڈالر کا رہا۔

آن لائن کاروبار میں ملبوسات اور جوتوں کا کاروبار 3209 ملین ڈالر کا ہوا، دوسرا نمبر الیکٹرانک سامان کا رہا جس میں2998ملین ڈالر تک کا کاروبار ہوا۔

تیسرا نمبر فرنیچر اور گھریلو سامان کا رہا جس میں 1477 ملین ڈالر کا سامان خریدا گیا، آن لائن سب سے کم کاروبار خوراک اور ادویہ کا رہا جو 776 ملین ڈالر تک محدود رہا۔

ریاض ایوان تجارت نے مملکت میں آن لائن کاروبار کے حال پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مملکت کے آن لائن کاروبار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سماجی رابطہ وسائل کے استعمال میں روز افزوں اضافے نے سال رواں کے دوران آن لائن کاروبار کے مواقع بڑھا دیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس انٹرنیشنل آن لائن کے بڑھتے ہوئے کاروبار کے گراف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب عالم عرب کی سطح پر دوسرے اور 152 ملکوں میں عالمی سطح پر 49 نمبر پر رہا۔

تبصرے بند ہیں.