خواجہ آصف کا شہباز شریف سے رابط، پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے اہم مشورہ دیدیا

157

لاہور: سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کا پارٹی صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابط ، چیزیں بہتر کرنے کے لیے نیشنل ڈئیلاگ کرنے کا مشورہ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابط کے دوران خواجہ آصف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ پارٹی مشاورت کریں اور موجود حالات کو دیکھتے ہوے فیصلے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت اور فیصلے جلد ہونے چاہیے کیونکہ انتخابات سر پر ہیں ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجود صورتحال میں ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے پارٹی صدر کو مشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مشترکہ لائحہ بنانا ہے تو انکی سیاسی ساکھ کو دیکھ کر ان سے بات کرنی چاہیے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے جلد پارٹی اجلاس اور فیصلے لینے کا عندیہ دے دیا ، انہوں نے کہا کہ جلد مسلم لیگ ن مزید بہتر انداز میں عوام کے ساتھ ہوگی ۔ صدر نے کہا کہ نواز شریف سے پارٹی کو بہتر اندازہ میں چلانے کے لیے مشاورت کی جائے گی ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.