انٹاریو: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر انتخابی مہم کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کر دیا لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے بعد اپنی بس میں روانہ ہو رہے تھے کہ ان پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس میں جسٹن ٹروڈو محفوظ رہے۔
مقامی صحافی کے مطابق اس موقع پر میڈیا بس میں سفر کرنے والے 2 افراد پر بھی پتھراؤ کیا گیا لیکن وہ بھی محفوظ رہے ۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
Here's the video of stones being thrown towards the Prime Minister while he was leaving his campaign stop in London, Ontario this evening pic.twitter.com/MNOVHIKMiY
— Sarah Sears (@iamSas) September 6, 2021
جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن ان کی انتخابی مہم کووڈ 19 ویکسین لازمی قرار دینے اور دیگر پابندیوں کے خلاف ہونے والی مظاہروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتہ قبل مشتعل مظاہرین کی جانب سےکینیڈین وزیر اعظم کی ایک انتخابی ریلی زبردستی منسوخ کروانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.