لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی راؤ سردار علی خان کو بطور آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ۔
نئے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان 21 فروری 1965 میں پنجاب کے ضلع لودھراں میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق 18ویں کامن سے ہے ۔
اس سے قبل تبادلے کے ڈر سے سابق آئی جی پنجاب انعام غنی سوشل میڈیا پر اپنی کارکردگی دکھاتے رہے ۔ خوش مزاج آئی جی تبادلے کی افواہیں سن کر سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے تھے ، لاہور اور گوجرانوالہ کے سمیت دیگر دوروں کی 9 ویڈیوز اپلوڈ کر دیں ۔
سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران کے خلاف سخت الفاظ کی ویڈیوز ٹویٹر پر اپلوڈ کیں ، گزشتہ روز آئی جی پنجاب سوشل میڈیا پر متحرک نظر آئے اور اپنی کارکردگی کے 9 ٹویٹ کر دئیے ، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پرچوں میں تاخیر کا سبب بننے والے ایس پیز کو لاہور سے دفعہ کردوں گا ۔
تبصرے بند ہیں.