مصباح اور وقار کیلئے بھاگ جانے کے الفاظ نامناسب ہیں: ثقلین مشتاق

187

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے مصباح الحق اور وقار یونس کیلئے بھاگ جانے کے الفاظ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عہدوں سے دستبرداری ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ 
ثقلین مشتاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے اپنے اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ خود کیا اس لئے دونوں سابق کپتانوں اور کوچز کیلئے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اعزاز کی بات ہے اور پوری توجہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے، مستقبل کی کوچنگ کا بعد میں سوچیں گے جبکہ ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا۔ 
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دونوں سابق کپتانوں کی اپنے اپنے عہدوں سے دستبرداری کے بعد ان عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو عارضی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.