سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے استاد کا ڈائریکٹر تعلیم کے پی کے بیٹے پر بہیمانہ تشدد

151

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں مدرسے کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر ڈائریکٹر تعلیم کے بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ 
ڈائریکٹر تعلیم حافظ ابراہیم کے مطابق ان کا بیٹا طلحہ حفظ کر رہا ہے اور سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے اسے بے رحمی سے مارا۔ حافظ ابراہیم کی جانب سے زخمی بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئیں جن میں طلحہ کی کمر پر تشدد کے نشانات واضح طورپر دیکھے جا سکتے ہیں۔ 
ڈائریکٹر تعلیم کی جانب سے تصاویر شیئر کئے جانے کے بعد سیکرٹری تعلیم یحییٰ اخونزاداہ کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث استاد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.