طالبان کو خطے میں پڑوسی ممالک سے نمٹنے میں مختلف چیلینجز کا سامنا ہو گا، بورس جانسن

179

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ طالبان کو الفاظ سے نہیں اقدامات سے جانچیں گے اور انھیں حکومت کی تشکیل کے دوران مختلف نظریے سے دیکھا جائے گا۔

 

پارلیمنٹ میں افغانستان کے بارے میں بیان دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ وہ برطانیہ آنے والے افغانوں کی مدد کریں گے۔

 

بورس جانسن نے کہا کہ بہت سی رپورٹس کے مطابق طالبان کو ایران سے فوجی اور معاشی مدد ملی ہے۔ ایران نے طالبان کو امریکہ مخالف فورس دیکھتے ہوئے تعاون میں دلچسپی لی، کابل کا کنٹرول سنبھالنے سے پہلے متعدد بار ایرانیوں نے ان کا خیر مقدم کیا اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ طالبان کو خطے میں پڑوسی ممالک سے نمٹنے میں مختلف چیلینجز کا سامنا ہوگا اور انھیں حکومت کی تشکیل کے دوران مختلف نظریے سے دیکھا جائے گا۔

 

بورس جانسن نے کہا کہ برطانوی حکومت نے افغانستان میں فوج سے فارغ ہونے والوں کی ذہنی صحت کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ امداد اور فوج کی مدد کے لیے 50 لاکھ فنڈ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

 

خیال رہے کہ طالبان کا وادیِ پنجشیر میں آپریشن وہ پہلا موقعہ تھا جب ایران نے حالیہ برسوں میں ان کی عوامی سطح پر مذمت کی۔ یہ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ ایران طالبان سے نمٹنے کے موضوع پر کسی فیصلے پر تا حال نہیں پہنچا۔

 

تبصرے بند ہیں.