ایک بار پھر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل  کرنے کا فیصلہ

167

 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ختم  ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب اور راؤ سردار آئی جی پنجاب ہوں گے۔وزیراعظم نے دونوں افسران کی تعیناتی کی ابتدائی منظوری دیدی۔

 

ذرائع کے مطابق کابینہ سے باقاعدہ منظوری کے بعد کل وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نوٹیفیکیشن جاری کرے گا ۔کامران علی افضل اس وقت وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز ہیں ۔راؤ سردار ایم ڈی سیف سیٹیز اتھارٹی پنجاب تعینات ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.