افغانستان سے بچ کر آنے والے امریکی فوجی کی فائرنگ ، شیر خوار سمیت 4افراد ہلاک

138

واشنگٹن: عراق اور افغانستان کی جنگوں میں شریک ہونے والے امریکی فوج کے سابق اسنائپر نے فائرنگ کر کے ایک شیر خوار سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی پولک کاؤنٹی کی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق امریکی فوجی برین ریلے نے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص، 33 سالہ خاتون اور اس کی گود میں موجود 3 ماہ کے شیر خوار اور بچے کی دادی کو ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق سر سے لے کر پاؤں تک بلٹ پروف لباس پہنے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے فائرنگ کر کے ایک 11 سالہ لڑکی کو بھی زخمی کیا۔

عراق اور افغانستان کی جنگ لڑنے والے سابق امریکی فوجی نے گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ وہ جنگ سے بچ کر آنے کا ایک فوجی ہے اور منشیات (میتھا فیٹا مائن) استعمال کرتا رہا ہے۔

گرفتار سابق امریکی فوجی کو پولیس کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی لیکن اسے طبی امداد کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.