6 ستمبر کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے: عثمان بزدار

155

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے ۔ پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ۔
اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاک دھرتی کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کی خاطر بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں ۔ وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک دھرتی کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن ، بان اور شان ہیں ۔ آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیں ۔ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا آج پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے ۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں ۔ یوم دفاع وشہداء پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.