وزیراعظم کا ولی عہد ابوظہبی سے ٹیلی فونک رابطہ

167

ابوظہبی : وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد و ڈپٹی سپریم کمانڈ اماراتی فوج شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی پیش رفت اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد ابوظہبی سے گفتگو میں عالمی برادری پر افغان عوام کی مالی معاونت پر زور دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کے تحفظ کیلئے جامع سیاسی تصفیہ سے آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ افغان عوام کےتحفظ اورسلامتی کیلئے جامع سیاسی تصفیہ سے آگے بڑھا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.