ٹوکیو : جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق 72 سالہ سوگا جنہوں نے وزیر اعظم شنزو ایبے کے مستعفی ہونے پر اقتدار سنبھالا تھا اب خود بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔
یوشی ہیڈے سوگا پر کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور روزانہ جاپان میں کیسز بڑھنے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی ۔ تنقید کے باعث انہوں نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد انہوں نے آج استعفیٰ دے دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.