اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج نتھیا گلی میں عالمی معیار کے فائیو اسٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔ بین الاقوامی معیار کے ہوٹل کا قیام سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا ۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوں کہا تھا کہ میری ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی شفایابی کیلئے دعا گو ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی قوتوں کی ایماء پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبے خاک میں ملا کر ہمیں محفوظ بنانے والے اپنے محافظین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
واضح رہے کہ مستونگ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں ۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ خودکش تھا جس میں موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے فورسز کی گاڑی سے خود کو ٹکرا دیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.