ملتان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج بھی عمران اور بزدار کو پارلیمان کے ذریعے ہٹانے کو تیار ہیں ۔
میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام سے حق حکمرانی ہمیشہ چھینا گیا ، دھوکا نہ ہوتا تو حکومت کو گرا دیتے اور نئے الیکشن ہوتے ، پہلے پنجاب اور پھر وفاقی حکومت گرائی جاسکتی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز نہیں مانی گئی اس لیے خود میدان میں آئے ہیں ۔ نئے جذبے اور انقلابی پالیسیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سی پیک کا نقصان نہیں چاہتے ، چین کے بھی خدشات سامنے آگئے ۔ افغانستان کے متعلق تحفظات ہیں وہاں انسانی حقوق ملنے چاہئیں ، اشرف غنی ماڈل کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد لازمی ہونا چاہئے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت الگ سیکرٹریٹ کے ڈرامے نہ کرے ، الگ صوبہ بنائے ۔ پی ڈی ایم والے استعفے دیتے ہیں یا لانگ مارچ کرتے ہیں یہ اُن کی مرضی ہے ۔ نواز شریف کی واپسی پارٹی فیصلہ ، انہیں عوام میں ہونا چاہئے ۔
تبصرے بند ہیں.