نیویارک: گاڑیوں کے رش اور ٹریفک جام سے چھٹکارہ پانے کیلئے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایئر ٹیکسی کی آزمائشی پروازیں شروع کر دی گئی ہے ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی خلائی کمپنی ناسا نے الیکٹرک ایئر ٹیکسی کی پروازیں شروع کی ہیں ، جس میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت موجود ہے ۔ یہ ٹیکسی 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گی ۔ یہ ٹیکسی 2024 تک عوام کے استعمال کے لیے دستیاب ہو گی ۔
ایئر ٹیکسی کے حوالے سے اپنے بیان میں ناسا حکام کا کہنا تھا کہ آزمائشی پروازوں کے دوران 50 مائیکروفون کا استعمال کرتے ہوئے شور کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ پرواز کے دوران ایئر ٹیکسی کے "صوتی پروفائل” کا اندازہ لگایا جا سکے ۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے چند سالوں میں ایئر ٹیکسی کے باقاعدہ استعمال کی بدولت ٹریفک جام کا مسئلہ کافی حد تک کم ہو جائے گا ۔
واضح رہے کہ ایئر ٹیکسی کے منصوبے پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں اور دنیا کی بڑی کمپنیاں اس منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.