طالبان کی حکومت کو کب تسلیم کریں گے فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے: شیخ رشید

157

 

طور خم : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کام مطلب پاکستان کا امن ہے۔ افغانستان میں بھارت کو شکست ہوئی ہے۔ یہ خطہ بدلنے جا رہا ہے۔

 

طور خم بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ افغانستان سے 4 ہزار افراد پاکستان آئے ہیں ۔ طالبان کی حکومت کو کب تسلیم کرنا ہے یہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مستونگ میں آج دہشت گردی ہوئی ہے۔ ایف سی کی شفٹ تبدیل ہو رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار نے نشانہ بنایا۔ تین ایف سی جوان شہید ہوئے 20 زخمی ہیں۔

 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ توقع کرتے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف پراپیگنڈا کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.