فیصل آباد میں گروپ سٹڈی کے بہانے بلا کر لڑکی سے زیادتی

189

فیصل آباد :  پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سدھوپورہ کے رہائشی فہد اور متاثرہ لڑکی میں دوستی تھی، فہد نے بہانے سے لڑکی کو ہوٹل بلایا اور ساتھیوں سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے فیصل آباد میں 16 سال کی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں کانسٹیبل غفران کے ساتھ ہوٹل منیجر تنویر کو بھی حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فہد ہے جو اسوقت  فرار ہے اس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی میں لڑکے نے لڑکی کو گروپ اسٹڈی کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم کلاس فیلو ہے، گروپ اسٹڈی کے لیے گئی تو ملزم نے زیادتی کی، ملزم بعد میں بلیک میل کرکے بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے دیگر فرانزک شواہد حاصل کیے جارہے ہیں، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.