لاہور:ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے دورہ کابل سے متعلق اہم خبریں سامنے آنے لگیں ،ڈی جی آئی ایس آئی نے کابل پہنچتے ہی پاکستانی سفیر سے اہم ملاقات کی اور افغانستان کی تازہ ترین معلومات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ۔
ایگزیکٹو ڈائریکیٹر نیو نصر اللہ ملک کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی کابل میں پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم سے ملاقات ہوئی ،اطلاعات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی پاکستانی سفیر کے ہمراہ طالبان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے اس اہم ترین ملاقات میں غیر ملکی شہریوں، بین الاقوامی و عالمی اداروں کے عملے کے پاکستان کے ذریعے انخلا اور ٹرانزٹ کے معاملات زیر غور آئیں گے۔
اس ملاقات میں طالبان سے پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر مینجمنٹ، افغانستان اور خطے کے امن کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال پر بات ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.