شوگر انکوائری اور منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

150

لاہور: شوگر انکوائری اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران عدالت کا ایف آئی اے کی تحقیقات ٹیم پر برہمی کا اظہار ، معزز جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 2 ماہ میں چار لائنیں نہیں لکھ سکے ، تفتیش کیسے مکمل ہوگی ؟ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ سمیت طلب کرلیا ۔

شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے دور میں چینی پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی ، سندھ میں قیمت بڑھنے کے باوجود پنجاب میں چینی کی قیمت نہیں بڑھائی ۔

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے تفتیش میں پیشرفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز حکومت کو کھٹکتے ہیں ، بی آر ٹی کیس میں تحقیقاتی اداروں کو سانپ سونگھ جاتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.