تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی کیلئے متحرک، حکمت عملی بھی تیار

219

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی کے لئے متحرک ، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری ، ہمایوں اختر خان اور مقامی قیادت کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کا ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی قیادت نے کمپین کے لیے مقامی سطح پر خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام 10 اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی بھی 10 نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں ۔

 

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ڈور ٹو ڈور اور کارنرز میٹنگز کی ہدایت دے دیں ۔ اس کے علاوہ پارٹی نے لاہور کے سرگرم رہنماوں کو امیدواروں کی کمپین میں حصہ لینے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔

 

اعجاز چوہدری اور ہمایوں اختر خان نے الیکشن کمپین کو مزید تیز کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے اور اس حوالے سے کارکنان کو خصوصی ہدایات بھی دیں ہیں ۔

 

واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں زور لگا رہی ہیں جبکہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ حکومت نے انتخابات میں کامیابی کیلئے پہلے ہی دھاندلی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.