ممبئی : بھارت میں پرینک (مذاق) کے دوران لڑکی اور لڑکے نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات کردی، لوگ سرعام تماشہ دیکھتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے کناٹ پیلس میں لڑکی نے پرینک کے دوران لڑکے پر کولڈ ڈرنک پھینکی تو اسی دوران دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
مذاق کے دوران کولڈ ڈرنک پھینکنے پر لڑکے نے لڑکی سے بحث کی تو اس نے لڑکے کو دو تھپڑ لگائے جس پر لڑکے نے کہا کہ کیا بدتمیزی ہے تھپڑ میں بھی مار سکتا ہوں، لڑکی نے کہا کہ لڑکے ہوکر لڑکی کو تھپڑ مارو گے۔
لڑکی کا یہ کہنا تھا کہ لڑکے نے اسے زور دار تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد لڑکی نے فون ملانا شروع کردیا ۔
اسی دوران وہاں ہجوم اکٹھا ہوگیا لڑکے نے ایک شخص کو بتایا کہ مجھے تھپڑ مار دیا میں استاد ہوں، ڈرنے والا نہیں ہوں، پہلے کولڈ ڈرنک پھینک دی وجہ پوچھی تو تھپڑ ماردیا ۔
سوشل میڈیا پر کچھ دوسرے صارفین اس واقعے کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اسے پلانٹڈ قرار دیا۔
تبصرے بند ہیں.