لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ممکنہ چیئرمین رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو واضح کیا ہے کہ انہیں نتائج چاہیں۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
سابق کرکٹر نے بابر اعظم کو میگا ایونٹ کے لئے اپنی ٹیم کا انتخاب کرنے کی آزادی دے دی ہے تاہم انہوں نے کپتان سے نتائج کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
رمیز راجہ نے بابراعظم سے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم منتخب کرنے میں آزاد ہیں اور ٹیم سیلکشن پر کوئی مداخلت نہیں کرے گا جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ رمیز راجہ سے ملاقات مثبت رہی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اچھا ہوتا کہ نیوزی لینڈ کی مکمل ٹیم پاکستان آتی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں اور بھارت کے ساتھ ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے پر پریشر ہوتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.