اندرون ملک فضائی سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

172

اسلام آباد:اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کیلئے اب ویکسی نیشن لازمی قرار دید ی گئی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق فضائی سفر کیلئے ویکسی نیشن کی 2 ڈو ز لازمی قرار دیدی گئی ہیں ۔

سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری نئے ہدایت نامہ کے مطابق اب فضائی سفر کرنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دونوں ویکسینز لگواچکے ہیں ،اندورن ملک  فضائی سفر کیلئے کوویڈ 19 ویکسی نیشن لازمی قراردیدی گئی ہے ۔

 

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پابندی کا اطلاق10ستمبر سے ہوگا،نوٹی فییکشن کے مطابق ائیرپورٹ منیجر ز کو اس نوٹس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال سے زائد وہ افراد ہی فضائی سفر کر سکیں گے جو مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہونگے ۔

تبصرے بند ہیں.