شہباز شریف نے قومی حکومت نہیں، اتفاق رائے کی بات کی تھی: مریم نواز

201

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں قومی حکومت کی نہیں بلکہ اتفاق رائے کی بات کی تھی، حکومت کے ساتھ مفاہمت تو دور، بات بھی نہیں کرنی چاہیے۔ حکومت کی اگلے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کو روکا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ جو کچھ ہوا قوم کے سامنے دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کی، اس کی کارکردگی کو تباہی اور بربادی کہنا چاہیے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 73 سال کی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت نہیں آئی، کسی نے ایک بار نہیں سنا چینی ،آٹا سستا ہوا ہو۔ ملک میں لاقانونیت، جگہ جگہ زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ واقعات کو جیسے ڈیل کیا جا رہا ہے، ایسی مثال کہیں نہیں دیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے۔ صحافیوں کو سچ بولنے کی پاداش میں نوکریوں سے فارغ کرا دیا جاتا ہے۔ حکومت اپنی نالائقی کے ڈھیر عوام سے نہیں چھپا سکتی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کے نکاح میں جانے کیلئے ان سے اجازت نہیں مانگی۔ نواز شریف کا اپنا ملک ہے، وہ واپس ضرور آئیں گے اور پارٹی لیڈ کریں گے۔ انتقامی حکومت کے سامنے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.