بس میں سوار خواتین کے سامنے نازیبا حرکات، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام

170

لاہور: پولیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور آنے والی خواتین سے بس میں نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

بس ڈرائیور نوید ملزمان کو فرار کروانے کے بعد خود فرار ہوا تھا جیسے پکڑ لیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے قریب پہنچ چکے ہیں، انھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ خواتین نے نازیبا حرکات کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

خیال رہے کہ ایک فیملی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور آ رہی تھی کہ بس میں سوار دو افراد نے خواتین کے سامنے فحش حرکات اور گندے اشارے کرنا شروع کر دئیے۔

خواتین نے بس ڈرائیور کو بتایا لیکن اس نے کہا کہ آپ ابھی موٹروے پولیس کو کال مت کریں، میں لاہور پہنچ کر مقامی پولیس کو کال کر دوں گا۔

ایک فیملی کی ایک خاتون نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں افراد کی نازیبا حرکات کرنے کی موبائل فون سے ویڈیو بھی بنا لی جبکہ لاہور پہنچ کر بس ڈرائیور نے چالاکی سے دونوں ملزمان کو وہاں سے فرار کرا دیا۔

خاتون نے نیازی بس اڈے سے ریسکیو 15 پر پولیس کو کال کردی۔ پولیس موقع پر پہنچی لیکن اس دوران بس ڈرائیور دونوں ملزمان کو فرار کرانے کے بعد خود بھی بھاگ گیا تھا۔

تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے خاتون کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے بس ڈرائیور نوید کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.