کیا ہر دوسرا شخص بوسٹر ویکسین لگوا سکتا ہے؟نئی گائیڈ لائنز جاری 

170

اسلام آباد:پاکستان میں بوسٹر ویکسین لگوانے سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں جس کے مطابق صرف مخصوص افراد ہی بوسٹر ویکسین لگوانے کے اہل ہیں ۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کر دی نئی گائیڈ لائنزکے مطابق بوسٹر ویکسین لگوانے والوں میں صرف بیرون ملک مقیم،ملازم،طلبا،سیاحوں اورعمرہ،حج کرنےوالےاہل ہوں گے،پاکستان میں بوسٹرویکسین سےمتعلق گائیڈلائنزجاری کردی گئیں،این سی اوسی کی طرف سے جاری گائیڈلائنز میں کہا گیا کہ مخصوص افراد ہی گائیڈلائن کےمطابق مطلوبہ ویکسین بطوربوسٹرلگواسکیں گے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق بوسٹرکیلئےصرف سائنوفارم،سائنوویک،فائزرویکسین لگائی جائےگی،12سے 17سال کی عمرکےبچےگائیڈلائن کےمطابق فائزرویکسین لگواسکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.