افغانستان سے امریکی انخلا مکمل، صدر جوبائیڈن قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

186

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ سے آخری امریکی پرواز کی روانگی کے بعد اعلان کیا کہ وہ افغانستان سے تک امریکی فوج کے انخلا کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے قوم سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے امریکی فوج ، سفارتکاروں اور امریکی ، بین الاقوامی فوج کے ساتھ کام کرنے والےہزاروں افغان اتحادیوں کے انخلا کو عملی جامہ پہنانے پر فوج کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے گزشتہ 17 روز سے امریکی تاریخ کی سب سے زیادہ پروازیں چلائی ہیں، جن کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ، اتحادی ممالک کے شہریوں، اورامریکا کے افغان اتحادیوں کو نکالا گیا ہے جس کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کا قیام اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

انہوں نےامریکا اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے کرائی گئی یقین دہائی کو دوبارہ دہرایا کہ طالبان نے ایئرپورٹ اور کابل پر مکمل کنٹرول کے بعدانخلا کے خواہشمند افراد کو افغانستان سے نکلنے کی اجازت دینے سے اتفاق کیا ہے اور بین الاقوامی برادری کو توقع ہے کہ طالبان لوگوں کو آزادی سے سفر کرنے دیں گے اورلوگوں کے محفوظ سفر سے متعلق دنیا کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو مدد فراہم کرنے اور انخلا کے خواہشمند افراد کے لیے کابل ایئرپورٹ کھلا رکھنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.