ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے دو پولیس اہلکار مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید

131

لاہور: مانگا منڈی میں ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے دو پولیس اہلکار مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ۔
پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کا روکنے کیلئے جب ناکہ بندی کی تو مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے ۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق پولیس کی ٹیم نے مسلح ڈاکوؤں کا ڈٹ کر مقابلہ لیکن پھر بھی وہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
مانگا بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں کے نام عادل اور عباد بتائے گئے ہیں ۔
دوسری جانب پنجاب پولیس کے ملازمین کی وردی کی خریداری کے لئے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ 31 اگست کو لاہور سمیت پنجاب بھر کے ملازمین کے لئے پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ یونیفارم کے کپڑے ، سلائی اور جیکٹس کے لئے 3 کمپنیوں کو پری کوالیفکیشن کےلئے طلب کرلیا گیا ہے ۔ ارشد ٹیکسٹائل ، سرینا اور ایکسل ٹیکسٹائل کو پری کوالیفکیشن میں کوائف جمع کروانے کےلئے بلایا گیا ہے ۔
رواں مالی سال میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے ملازمین کےلئے اڑھائی لاکھ سے زائد وردی خریدی جائے گی ۔ 40 ہزار سے زائد ونٹر جیکٹس کی خریداری کے لئے کنٹریکٹ دیا جائے گا ۔
گزشتہ مالی سال میں پنجاب پولیس کےلئے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد وردیاں خریدی گئیں جن کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔ وردیاں ، جیکٹس اور دیگر متعلقہ ائٹمز کی خریداری پر 70 کروڑ کے قریب فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.