لاہور: ویسٹ انڈیز میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ہیں اور جلد ہی ان کی وطن واپسی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز میں کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 10 دن کیلئے قرنطینہ اختیار کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق مکمل صحت مند اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق مصباح کے قرنطینہ کی مدت 3 ستمبر کو پوری ہو گی جس کے بعد ان کے 2 کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے جن کی رپورٹس منفی آنے پر ممکنہ طور پر مصباح الحق 5 ستمبر کو واپسی کا سفر شروع کرسکیں گے، مصباح الحق کی براستہ لندن 6 ستمبر کو لاہور آمد ہو گی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی وطن واپسی کیلئے روانگی سے پہلے دونوں بار کوویڈ ٹیسٹنگ میں رپورٹ مثبت آئی تھی جس پر انہیں فوری طور پر الگ کمرے تک محدود کردیا گیا تھا۔کوویڈ معاملے میں اپنی احتیاط پسندی کے حوالے سے مشہور مصباح الحق سمیت تمام ٹیم ممبر ان کا رزلٹ مثبت آنے پر حیرت زدہ تھے۔
تبصرے بند ہیں.