اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف بہت باتیں کی گئیں جو غلط ثابت ہوئیں ۔ افغانستان کے زمینی حقائق کو نظر انداز کرکے بڑی غلطی کی گئی ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پہلے بھی پاکستان کو افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ، اب ایک بار پھر پاکستان سے کہا جارہا ہے افغان مہاجرین کو آنے دیا جائے ۔
مشیر قومی سلامتی نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ بھارت نے مصنوعی بحران پیدا کیا تاکہ ہماری توجہ مشرقی سرحد پر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2001 کے بعد پاکستان نے ہر دن دہشت گردی کا سامنا کیا ، 20 سال سے پاکستان دہشت گردی سے نقصان اٹھا رہا ہے ۔
معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے امن و استحکام کیلئے معاونت کی اور مذاکرات سے متعلق جو کردار ادا کرسکتے تھے وہ کیا ، اب کہا جا رہا ہے افغانستان سے لوگوں کو آنے دیں ۔ پہلے بھی افغان مہاجرین امریکی حملوں سے بچنے کیلئے پاکستان آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی تحریک قندھار سے شروع ہوئی ۔
تبصرے بند ہیں.