ایسی نااہل اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی: فواد چودھری

149

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات  فواد حسین  چودھری نے کہا کہ پی ڈی ایم نے صرف شو کیا جس میں کوئی پاور نہیں تھی۔ ایسی نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں  دیکھنے کو نہیں ملتی۔کوئی شک نہیں سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ 

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل میں کہا کہ  یہ آئندہ سات سال بھی احتجاجی بینرز اٹھا کر گزارا کریں گے۔پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔ شہبازشریف پر ”برادر خورد نہ باش‘ کا محاورہ صادق آتا ہے۔ شہبازشریف بے چارے کو نوازشریف نے سوگنڈے سوڈنڈے کھانے کے لئے رکھا ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کیونکہ آپ کے بڑے بھائی داماد اور صاحبزادگان عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے۔ عوام کے ذہنوں میں  نعرہ "شیر آٹا کھا گیا” ابھی تازہ ہے۔تین دہائیوں  سے اقتدار پر مسلط موروثی خاندان  کراچی کی ابتری اور سندھ کی بدحالی کے ذمے دار ہیں۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  سندھ کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ ان کا سرمایہ کہاں گیا؟ کرونا وباء کے پیش نظر جلسوں کی صورت قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے۔ ان حالات میں انہیں اپنے کارکنان سے کہنا چاہیے تھا کہ خود کو گھر تک محدود کرلیں لیکن یہ  ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر اپنے کارکنان کو بطور ایندھن  استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ مولانا صاحب سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے خود کو مزید رسوا وی نہ کریں۔ مولانا نے  جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہ ہو سکا۔ایم ایم اے کی مثال سب کے سامنے ہے۔

تبصرے بند ہیں.