وزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید کے زیر استعمال جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی

139

 

لاہور:لاہور پولیس نے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کے زیراستعمال جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑلی۔ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے ڈرائیور لیاقت علی کو گرفتار کرکےگاڑی تحویل میں لے لی ہے۔  گاڑی پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ کی سرکاری گاڑی کا نمبرلگا ہوا تھا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشیدکے ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیر بلدیات کے زیر استعمال پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر نہیں لگایا گیا۔ میاں محمودالرشید سرکاری گاڑی استعمال کر رہےہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیربلدیات کو اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کاعلم نہیں،وزیربلدیات نے سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ  وزیربلدیات کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کو تحویل میں لیا گیا اور نہ ہی ان کا ڈرائیورگرفتار ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.