اسلام آباد : جرمنی کے وزیرخارجہ ہائیکو ماس اگلے ہفتے پاکستان کا اہم دورہ کرینگے۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کے ساتھ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال،وسیع البنیاد حکومت پر مشاورت کرینگے ۔
ذرائع کے مطابق جرمنی کے وزیر خا رجہ ہائیکو ماس کے دورے میں افغانستان میں پھنسے ہوئے جرمن شہریوں کے انخلا کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست بھی کی جائے گی۔ پاکستانی قیادت کے مختلف افغان گروپوں کے ساتھ روابط اور ان کے نکتہ نظر پر بھی بات ہو گی۔
علاقائی ممالک سے مشاورتی عمل، وزیر خارجہ کے چار ملکی دورے کے نتائج پر بھی بات چیت ہوگی۔ جرمن وزیرخارجہ پاکستان اور افغانستان کے ہمسائیہ ممالک ازبکستان اور تاجکستان کا دورہ بھی کرینگے۔
تبصرے بند ہیں.