کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس انسپکٹر جاں بحق

161

کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ نامعلوم ملزمان نے پولیس انسپکٹر اکرم خان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن بہار میں پیش آیا۔ مقتول اکرم خان محکمہ پولیس میں اے ایس آئی کے عہدے پر تعینات تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مقتول اے ایس آئی اپنے ساتھی کیساتھ ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک شلوار قمیض میں ملبوس ایک نامعلوم ملزم نے آتے ہی دونوں پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔

ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس افسر اکرم خان زخمی ہو کر گر گیا جبکہ اس کا ساتھی  اے ایس آئی ظفر بال بال بچ گیا۔

واقعہ کے فقوری بعد ملزم موقع سے دندناتا ہوا فرار ہو گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے پولیس اور امدادی ٹیموں کی اطلاع دی اور فوری طور پر پہنچنے کی درخواست کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ایمبیولینس کے ذریعے زخمی اے ایس آئی اکرم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اعلیٰ پولیس حکام نے بھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کرائم سین سے شواہد اکھٹے کرنے کا آرڈر دیا۔ پولیس نے موقع واردارت سے گولیوں کے آٹھ خول قبضے میں لے کر انھیں فرانزک کیلئے بھجوا دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول اے ایس آئی اکرم خان خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہرہ کے رہائشی تھے۔ ان دنوں وہ تھانہ منگھو پیر میں بطور تفتیشی افسر تعینات تھے۔

تبصرے بند ہیں.