تیرہویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ ، لائل پور کلب نے کراچی یونائیٹڈ کلب کو ہرا دیا

134

کراچی: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں لائل پور کلب نے کراچی یونائیٹڈ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا جبکہ کے آر ایل اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

گزشتہ روزقاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے میچ میں لائل پور کلب نے کراچی یونائیٹڈ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں، دوسرے ہاف میں لائل پور کلب نے گول کرکے مقابلہ 1-0 گول سے جیت لیا۔ کھیل کے 83 ویں منٹ میں لائل پور کلب کی طرف سے محمد سفیان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔

کراچی یونائیٹڈ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، محمد حبیب نے لائل پور کلب اور شیخ ہمدان کراچی یونائیٹڈ کلب نے کوچنگ کے فرائض انجام دیئے، دوسرا میچ کے آر ایل اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا، وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔

پہلے ہاف کے 16 ویں منٹ میں کے آر ایل کے عالمگیر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 32 ویں منٹ میں سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کے صمد خان نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

تبصرے بند ہیں.