آوارہ کتوں کی کراچی ائرپورٹ کے رن وے پر مٹرگشت

152

کراچی : آوارہ کتے خوراک کی تلاش میں کراچی ایئرپورٹ کے رن وے اور ایپرن ایریا میں  پہنچ گئے، آوارہ کتوں کا آزادانہ مٹر گشت اس وقت سامنے آیا جب ایک نجی ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد کےلیے ٹیک آف کررہی تھی۔

کتوں کی نقل وحرکت اس وقت نوٹ کی گئی جب ایک نجی ائرلائن کی پرواز اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کررہی تھی، مسافروں سے بھری پرواز کی رن وے پر ٹیکسی کے دوران کتے آزادانہ گھومتے دکھائی دیئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب کتے اچانک کسی جانب سے نمودار ہوئے، آوارہ جانور کی وجہ سے ایئرپورٹ رن وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے جہازوں کو حادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔
کراچی ایئرپورٹ انتطامیہ نے کہا کہ موقع پر موجود برڈ شوٹر نے انتہائی تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کو مار دیا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.