الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عدم اعتماد

186

 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکام، الیکشن کمیشن کو مطمئن نہ کرپائے ۔

 

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی بنائی کمیٹی نے سافٹ وئیر ، کوالٹی ، سیکیورٹی اور مینو فیکچرنگ پر خدشات کا اظہار کردیا اور کہا موجودہ صوتحال میں ووٹر کی رازداری برقرار نہیں رہے گی ۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔

 

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ  ای وی ایم کا ڈیٹا کہاں اسٹور ہوگا؟ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کی ٹیسٹنگ ، ڈیزائنز ، ٹیکنیکل فنکشنز کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔

تبصرے بند ہیں.